بھٹکل :20/جولائی (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے سرکاری ہاڑی زمین سروے نمبر 397کی اتی کرم کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ایک عارضی عمارت کو جمعہ کی صبح تحصیل افسران نے نکال باہرکیا۔
تحصیلدار وی این باڈکر کے حکم پر عملے نے جائے وقوع پہنچے تحصیل عملے کی قیادت افسر راجوکررہے تھے۔ متعلقہ ہاڑی زمین پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل تعمیر کی کوشش کے متعلق الزام عائد کیاگیا تھا ۔ اس سلسلے میں تحصیل افسران نے جے سی بی کے ذریعے شیڈ کو نکال باہر کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی حال میں نئے طورپر اتی کرم کو موقع نہیں دیاجائے گا اور اگر کوئی اتی کرم کے ذریعے کسی عمارت کی تعمیر بھی کرلیتا ہے تو اس کو منہدم کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی بات کہی۔
